ڈینگی سے بچائو کے لئے نوجوان کھلاڑی حکومت کا ہر اول دستہ بنیں:جلیل چوہان

 لاہور(سپو رٹس رپورٹر)بین الصوبائی گیمز کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائے گئے انڈر 14ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈائریکٹر سپورٹس جلیل احمد چوہان نے ڈینگی سے بچائو کے لئے لیکچر دیا۔ انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت کا ساتھ دیں اور ہراول دستہ کا کردار ادا کریں، اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں، ڈینگی سے ڈرنے  کی کوئی بات نہیں بلکہ ہمیں اس کے خلاف جنگ کرنا ہے۔، کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اس لئے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی کہ کسی قسم کا پانی کھڑانہ ہونے دیا جائے جبکہ پانی کھڑا نہیں ہوگا تو ڈینگی مچھر کی افزائش نہیں ہوگی جس سے ہم سب کو اس موذی مچھر سے نجات ملے گی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، ایڈمن افسر عمارہ لطیف بھی موجود تھیں، اس موقع پر کھلاڑیوں میں ڈینگی سے بچائو کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...