کراچی میں دھکا سٹارٹ پولیس موبائلوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی میں ’’دھکا سٹارٹ‘‘ پولیس موبائلوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، قائد میں ٹارگیٹڈ آپریشن ہو ، بینک ڈکیتی کے بعد ملزمان کا تعاقب ہو یا پھر دل دہلا دینے والا سانحہ صفورا چورنگی ہر جگہ پولیس موبائل دھکا اسٹارٹ ہی نظر آئی۔ لانڈھی میں بینک ڈکیتی کے بعد پولیس ڈاکوئوں کا تعاقب کرنے پہنچی تو اہلکار موبائل کو دھکا مارنے میں مصروف رہے۔ سینٹرل زون میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن میں بھی دھکا موبائلوں کو استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا ایم ٹی ڈیپارٹمنٹ پولیس موبائلوں کی مرمت سے قاصر ہے اور اعلیٰ پولیس افسران موبائلوں کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری علاقائی ایس ایچ او کے ذمہ ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن