سرینگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے بعد تعلیمی معیارکا جو حال خراب ہوا ہے اسکی مثال اس واقعہ سے لی جا سکتی ہے کہ ایک سکول ٹیچر جموں کشمیر ہائیکورٹ میں عدالت کے حکم کے باوجود گائے پر مضمون نہیں لکھ سکا اور نہ اسے ریاضی کے بنیادی سوالات حل کرنے آئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے اسکے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔