نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے سے متعلق الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ وہاں دہشت گردی میں را ملوث نہیں۔