سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ:لاہور لائنز ملتان ٹائیگرزکو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میچ میںلاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لاہور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے ۔کامران اکمل28‘احمد شہزاد8‘محمد حفیظ8رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔اس کے بعد عمراکمل اور ناصر جمشید نے اننگز کو سنبھالااور اچھا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے ۔ عمراکمل نے 49گیندوں پر 95رنز بنائے ان کی اننگزمیں چار چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے ۔ ناصر جمشید نے 33 رنز بنائے ۔صدیف مہدی‘ذوالفقار بابراور نوید یاسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ملتان ٹائیگرز کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بناسکی۔گلریز صدف نے 33رنز بنائے جبکہ نوید یاسین نے 39گیندوں پر 68رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اعزاز چیمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔عمر اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرارد یا گیا۔کراچی ڈولفنز نے فیصل آباد وولوز کو شکست دیدی۔فیصل آباد وولوز نے 9وکٹوںپر 144رنز بنائے۔ جہانداد خان 54‘مصباح الحق30رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد سمیع نے تین ‘انور علی ‘فوادخان اور فراز احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی ڈولفنز نے ہدف17.5اوورز میں چاروکٹوں پر پورا کر لیا۔شاہ زیب حسن نے 59رنز کی اننگز کھیلی۔ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...