لاہور (سپیشل رپورٹر) مسجد سلمان فارسی جوہر ٹاؤن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مزمل احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ اور رسولؐ سے ملنے والے تحفوں کی قدر کرنی چاہئے۔ معرج کے ذریعے ملنے والے ایک تحفے کا نام صلٰوۃ خمسہ ہے۔ مخبر صادق سیدنا محمد رسولؐ کے فرمان اقدس کے مطابق جو شخص اپنے گھر سے باوضو ہو کر فرض نماز کے لئے جاتا ہے۔ اس کو حاجی کا سا ثواب ملتا ہے۔ سیدنا محمدؐ نے نماز کو اسلام کا ستون قرار دیا اور یہ بھی فرمایا کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ پانچوں نمازوں کی پابندی سے ادائیگی کرنے والے کے بارے میں خوشخبری دی کہ وہ صدیقوں اور شہیدوں میں سے ہے۔
نماز تحفہ معراج‘ دل و جان سے قدر کرنی چاہئے: پروفیسر مزمل احسن
May 17, 2015