زرداری نے اپنی کزن، سابق چیئرمین سٹیل ملز سجاد حسین، پروفیسر شفیع کو قتل کرایا: ذوالفقار مرزا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پیپلز پارٹی کے باغی رہنما اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے گزشتہ روز درخشاں تھانہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی چچا زاد بہن سابق چیئرمین سٹیل ملز سجاد حسین، پروفیسر شفیع قریشی کو قتل کرایا جبکہ میر مرتضیٰ بھٹو کے ساتھی علی محمد سنارا کو رائو انوار کے ذریعے مروایا گیا۔ عالم بلوچ کو بھی آصف زرداری نے قتل کرایا۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی زرداری اور فریال تالپور کا ذاتی ملازم ہے۔ تمام قتل منظر عام پر لانے پر میرے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ کے مزید 40 ساتھیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ ذوالفقار مرزا کائو بوائے سٹائل میں ساتھیوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ساتھیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد ذوالفقار مرزا کے مزید 40 ساتھیوں کی 19 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ تمام ملزموں کے خلاف ہنگامہ آرائی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...