ملتان چونگی، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے موٹرسائیکل سوار کو گولی مار دی

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور کے علاقے ملتان چونگی کے قریب پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا، واقعہ پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی جس سے ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، معلوم ہوا ہے کہ پولیس ناکہ پر مشتبہ افراد کو روک کر ان کی چیکنگ کررہی تھی اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موٹرسائیکل بھگا دی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، زخمی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، مظاہرین کا کہنا تھا پولیس نے بے قصور نوجوان کو گولی ماری، اعلیٰ حکام واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...