رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہور ڈویژن اشعر نیازی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن ”اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے“ کے مصداق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا گھٹیا الزام ناقابل برداشت ہے۔ حالانکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل چکے ہیں۔