اسلام آباد میں نظام صلٰوۃ پر ایک روز بھی عمل درآمد نہ ہو سکا‘ شہری تذبذب کا شکار

May 17, 2015

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نافذ کردہ نظام صلٰوۃ پر ایک روز بھی عمل درآمد نہ ہو سکا‘ شہری تذبذب کا شکار ہو گئے۔ چند روز قبل امام کعبہ کی موجودگی میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے شاہ فیصل مسجد میں نظام صلٰوۃ کے نفاذ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور اس میں بتایا تھا کہ تمام مسالک ایک وقت میں اذان اور نماز پر متفق ہیں لہذا اسلام آباد میں ابتدائی طور پر نظام صلٰوۃ نافذ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد کی تمام مساجد میں الگ الگ اوقات میں اذان اور نماز ادا کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں