کراچی: مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران برقرار، عوام کے مظاہرے

کراچی (سٹاف رپورٹر+آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید ترین قلت جاری ہے، بعض علاقوں میں ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کے باجود مسئلہ حل نہ ہوسکا ۔ پرائیویٹ ٹینکرز مالکان منہ مانگی قیمت پر پانی دے رہے ہیں ،گلستان جوہر ، نیو کراچی ، ایف سی ایریا ، بلدیہ ٹائون ، سائٹ ، اورنگی ٹائون ، لانڈھی ، کورنگی ، کھوکھرا پار ، ملیر ، لائنز ایریا اور منگھوپیر سمیت بعض دیگر علاقوں کے مکین پانی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا شکار ہیں دریں اثناء کراچی شہر میں پانی بحران پر گورنر سندھ عشرت العباد خان نے کراچی واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کو گورنر ہاؤس میں طلب کیا جہاں واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضا زیدی نے پانی بحران پر گورنر سندھ کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حب ڈیم خشک ہوجانے کے باعث سسٹم میں 100MGD پانی کی کمی واقع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ علاقے متاثر ہو رہے ہیں جہاں حب ڈیم سے پانی ترسیل کی جاتی ہے، پمپس کی کارکردگی میں بھی فرق پڑا ہے۔ گورنرسندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی پانی بحران میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے پانی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی مفت سپلائی کے دائرہ کار کو مزید توسیع کیا جائے اور پانی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...