پشاور + چارسدہ (آن لائن+ صباح نیوز) پشاور کے علاقے فرنٹیئر روڈ پر پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب کالعدم تنظیم کے2 کارندوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے جدید ترین اسلحہ اور نقشے برآمد کرلئے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔ دریں اثناء چارسدہ میں پولیس نے خیالی کے مقام پر دریائے سوات پر پل کے نیچے سے 20کلو سے زیادہ بارودی مواد اورایک خودکش جیکٹ برآمد کرکے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈی پی اوشفیع اللہ خان نے کہا کہ خودکش جیکٹ ناکارہ بنائی۔