امریکہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران( صباح نیوز)ایران کے مذہبی پیشوا اور روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس کو ہوا دے رہا ہے۔ ایرانی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ورک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ خامنہ آئی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی کھڑا ہے اور ایسا مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ مں بعض عالمی طاقتیں بالادستی کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بعض اسلامی ممالک یمن میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں اور یمن میں لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جو لوگ یمنی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں وہ کافروں سے بھی برے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...