نیپال: امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 8 نعشیں نکال لی گئیں

کٹھمنڈو (بی بی سی) نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے دوران گذشتہ ہفتے گر کر تباہ ہونے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 8 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ جمعہ کو ملا تھا جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ گذشتہ منگل کو چینی سرحد کے قریب امداد پہنچاتے ہوئیگر کر تباہ ہونے والے اس ہیلی کاپٹر میں چھ امریکی اور دو نیپالی فوجی سوار تھے۔ واضح رہے کہ نیپال میں 25 اپریل کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہاں امدادی کارروائیاں کی جا رہی تھیں۔ ہیلی کاپٹر ایک مقام پر امدادی اشیا پہنچانے کے بعد دوسرے مقام کی جانب جا رہا تھا جب نیپال میں دوسرا زلزلہ آیا۔ جس کے بعد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو چکا ہے۔ منگل کو آنے والے 7.3 شدت کے دوسرے زلزلے میں کم سے کم ایک سو دس افراد ہلاک ہوئے۔ پینٹاگون کے ترجمان سٹیو وارین کا کہنا ہے کہ’ ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن وہاں قریب ہی موجود بھارتی ہیلی کاپٹر نے ریڈیو پر کچھ باتیں سنی تھیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید ایندھن کا کوئی مسئلہ تھا۔‘ نیپال ٹائمز کے مدیر کنڈا ڈکشٹ نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ کٹھمنڈو سے 56 کلو میٹر دور ایک گھنے جنگل میں ملا ہے۔ تقریباً تین سو امریکی فوجیوں نے نیپال میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس کے لیے انھوں نے مختلف طیاروں کا بھی استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...