اقتصادی راہداری منصوبےکا روٹ تبدیل نہیں ہوا ، ایک انچ تبدیلی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا: احسن اقبال

May 17, 2015 | 16:41

خصوصی نامہ نگار

 
لاہورکے مقامی ہوٹل میں  تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے  کو کم علم اور حسد کرنےوالے لوگ متنازعہ بنانے کی کوشش کررہےہیں،انکا کہنا تھاکہ  وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس میں اس حوالے سے تفصیلات  تمام پارٹیوں کے قائدین کو بتادیں تھیں ،احسن اقبال کاکہنا تھاکہ اقتصادی راہدری کا روٹ تمام صوبوں سے ہوکرگذرے گا اوریہ روٹ چین کے ساتھ دوہزارتیرہ میں طے ہوا تھا جسے تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں ترقیاتی کاموں پرکم رقم خرچ کی جائی گے کیونکہ آئی ڈی پی ڈیزاورضرب عضب آپریشن پرکثیررقم خرچ  کررہےہیں  کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی پرکوئی بوجھ نہ پڑے، عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ قوم ملک  سے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ چاہتی ہے، عمران خان ناراض شخص کی بجائے ذمہ دارسیاستدان ہونے کا ثبوت  دیں اور ملک میں غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کریں ۔

مزیدخبریں