عمران خان نےجس پپوکی بات کی،اسےدیکھناچاہتے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے، اس میں جوبھی ملوث ہوگا،آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائیگا، دہشت گردی میں ملوث اندرونی وبیرونی ہاتھوں کوختم کیاجائیگا،ملک کومحفوظ بنانےکےلیےہرقدم اٹھایاجائےگا-
انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزامات کی سیاست سےہرایک کوگریزکرناچاہیے، عمران خان نے پینتیس پنکچرکاالزام لگایامگرجوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ کیا، دھاندلی سےمتعلق ٹیپ بھی کمیشن میں پیش نہ کی، عمران خان نےجس پپوکی بات کی،اسےدیکھناچاہتے ہیں،جس پپوکوکوئی نہیں جانتا،اس نےحلقوں کانتیجہ کیسےبدل دیا؟
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اقتصادی راہداری کےروٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تینوں روٹس چاروں صوبوں سےگزرتےہیں،، سیاسی جماعتوں کےخدشات دورکرنےکیلئےپارلیمانی کمیٹی بنائی جائیگی، سب چاہتےہیں کہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو-

ای پیپر دی نیشن