فیصل آباد: ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر ٹریفک وارڈنز کے مبینہ تشدد سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ٹرک نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن عثمان اور ساتھی نے ٹرک ڈرائیور اقبال کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید تشدد کے باعث ٹرک ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعہ کیخلاف ورثا نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او کو ذاتی طور پر انکوائری کرنے کا کہا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق شہبازشریف نے فیصل آباد کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...