نواز شریف اور خاندان کیخلاف نیب سے تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

May 17, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانامہ لیکس پر وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب سے تحقیقات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کا نام بھی سامنے آیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لئے درخواست دی گئی ہے لیکن نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کا نام آنے سے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے نیب کو تحقیقات اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی کا بھی حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں