وزیراعظم کے خطاب نے دباؤ ختم کردیا‘اپوزیشن نے واک آؤٹ کرکے وزیراعظم پر سوالات کا نادر موقع گنوا دیا

May 17, 2016

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پانامہ پیپرز پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرکے نہ صرف اپوزیشن کے دباؤ کو ختم کردیا بلکہ اپوزیشن کی ’’جنگ‘‘ کو شکست میں تبدیل کردیا۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد تقریر کرنے کی بجائے واک آؤٹ کرکے ’’میچ فکسنگ‘‘ کے تاثر کو تقویت پہنچائی۔اپوزیشن نے وزیراعظم پر سوالات کی بوچھاڑ کرنے کا نادر موقع گنوا دیا جبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے خوبصورت انداز میں عمران کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان ایوان میں اپنی پوزیشن کی وضاحت نہ کرسکے اور کوئی وضاحت کئے بغیر سیدخورشید شاہ کے ہمراہ واک آؤٹ کرنے کا غلط فیصلہ کیا۔ جس کے اپوزیشن کی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں