اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 57 منٹ جاری رہا نے 62 منٹ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے 31 منٹ سے زائد پانامہ پیپرز کے معاملے پر بات کی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 91 منٹ تک اجلاس میں شریک رہے اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کی تقریر کے جواب میں صرف 2 منٹ تک بات کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں 131 ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 18 وفاقی وزراء شریک ہوئے۔ 10 جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے اجلاس میں شرکت کی، اپوزیشن نے 6 بجکر 45 منٹ پر ایوان سے بائیکاٹ کیا۔