احتساب سب کا ہونا چاہیے کسی ایک اور پسندنہ پسند کی بنیادپر نہیں :سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیرقانونی تقرریوں کے معاملے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جبکہ ہائیکورٹ سے تمام تقرریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو2011ء سے گریڈ ایک سے 16 اب تک ہونے والی تمام تقرریوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہاکہ آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اشتہارات دیئے گئے تھے یا نہیں کتنی تقرریاں میرٹ اور کتنی تقرریاں قواعدوضوابط میں نرمی کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہئے کسی ایک کا اور پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں ،اگر عدالتی عملہ کی بھرتیوں میں شفافیت نہ ہوگی تو حرف عدلیہ پر آئے گا،بعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن