نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جسٹس (ر) افتخار کی الیکشن کمشن کو درخواست

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمشن سے رجوع کرلیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے الیکشن کمشن کو درخواست دی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے 2008ء سے 2015ء تک کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ افتخار چودھری کے وکیل شیخ احسن الدین کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں اپنے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ اثاثوں کی تفصیلات ملنے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...