اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں زاہد حامد، انوشہ رحمن، عارف علوی، نوید قمر، طاہر مشہدی سمیت دیگر ارکان اور الیکشن کمشن کے حکام نے کہا کہ آئینی ترامیم پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ الیکشن کمشن کے ممبران کی تعیناتی پر تمام فیصلے ہوچکے ہیں۔ کچھ سیاسی جماعتوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کا وقت بھی مانگا ہے۔ الیکشن کمشن کے نئے ارکان کی تعیناتی پر آئینی ترامیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ایک سے دو روز میں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ایوان میں پیش کریں گے۔