لاہور (نیٹ نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر تقریر کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کی پانامہ لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحت توقعات سے بھی زیادہ تھی جس کی وجہ سے اپوزیشن ان کی تقریر سے لاجواب ہو گئی۔ مریم نواز شریف نے 1977ء میں دبئی میں اپنے دادا کی امیر دبئی کے ساتھ گلف سٹیل مل کے افتتاح کے موقع پر لی گئی تصویروں کو بھی شیئر کیا۔