عمران سے زرداری کے پیر اعجاز شاہ کی ملاقات، چیئرمین پی ٹی آئی جھک کر ملے

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے عمران خان سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے پر عمران خان اور پیر اعجاز شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس کی گیلری میں ملاقات ہوئی۔ عمران خان تھوڑا جھک کر پیر اعجاز سے ملے ٗ پیر اعجاز نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا۔ عینی شاہدین کے مطابق پیر اعجاز نے عمران خان کو بوسہ دیا۔ دریں اثنا پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیںکہ آصف علی زرداری وطن کب آئیں گے ان سے روزانہ خواب میں ملاقات ہوتی ہے۔ انہیں پاکستان سے ہی منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دیتا ہوں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ پہنچے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا فقیر آدمی ہوں پارلیمنٹ کا اجلاس دیکھنے آیا ہوں۔ مدینہ جاؤں گا پاکستان کی بہترین کے لئے دعائیں کروں گا۔ آصف علی زرداری پر اللہ فضل کرے اُن کے لئے پاکستان سے ہی منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دیتا رہتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کو کیا مشورہ دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے حکومت میں نہیں۔ حکومت کو مشورہ دیا جاتا ہے اپوزیشن کو نہیں ہاں البتہ بلاول بھٹو رابطہ کریں تو ان کو مفید مشورہ دے سکتا ہوں۔ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر آصف علی زرداری کو فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینا ہے یا نواز شریف کا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...