خیبر ایجنسی: فوجی قافلے کے قریب دھماکہ، 4 اہلکار زخمی: لاہور: 3 دہشت گرد گرفتار

خیبر ایجنسی + لاہور + اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں + نامہ نگار + نمائندگان) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فوجی قافلے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مغلپورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مغلپورہ کے علاقے کینال بنک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں خضر حیات، اسد آفتاب اور مظفر علی کوگرفتار کر لیا ہے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، 1150 دھماکہ خیز مواد، 3 الیکٹرک سرکٹ اورخودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرا ئع کے مطابق ملزموں کا تعلق کالعدم داعش، صوت الامر تنظیم سے ہے اور وہ اہم شخصیات اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ سندنہ میں فوجی قافلے کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ٗ دھماکے میں فوجی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ٗ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مدینہ کالونی، عبداللہ ٹائون اور ملحقہ علاقوں میںسکیورٹی خطرات کے تناظر میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے 31 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ادھر پنجگور کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ستراہ سے نامہ نگار کے مطابق دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگرد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ان دہشتگردوں کو نارووال میں آپریشن کے بعد پکڑے جانے والوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...