ذاتی تشہیر، بیرونی دورے، وزیراعظم کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

May 17, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم نواز شریف کی ذاتی تشہیری مہم اور بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف قومی خزانے کی رقم خرچ کر کے مسلسل غیرضروری بیرونی دورے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم قومی خزانے کی رقم کو میڈیا پر ذاتی تشہیر کے لئے خرچ کر رہے ہیں جو مقروض قوم کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا۔

مزیدخبریں