الیکشن کمشن ویب سائٹ پر ارکان اسمبلی کے اثاثے بحال نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

May 17, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن کی ویب سائٹ پر ارکان پارلیمنٹ کے کاغذات نامزدگی، اثاثوں اورگوشواروں کی تفصیلات بحال نہ کرنے کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔ شہری منیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے سیاست دانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ویب سائٹ سے ان کے کاغذات نامزدگی، اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات غائب کردی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تفصیلات کو ویب سائٹ پر جزوی بحال کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دیا جائے اور غفلت برتنے پر الیکشن کمشن کے متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں