اسلام آباد (اے پی پی)جسٹس ظہور احمد شاہوانی نے وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،انہوں نے یہ حلف چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ریاض احمد خان کی بیرونی ملک روانگی کی وجہ سے اٹھایا،ان سے حلف اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے لیا۔اس موقع پر وکلاء اور آفیسران کی بڑی تعداد موجودتھی۔