’’پاکستان میں گدھے زیادہ ہوگئے، برآمد کئے جائیں‘‘ قومی اسمبلی میں تجویز

اسلام آباد (نیٹ نیوز+ آئی این پی) قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب سے پہلے وقفہ سوالات میں گدھوں کی خرید و فروخت کے ذکر پر ایوان کشت زعفران بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں گدھوں کا ذکر ہونے پر قہقہے گونج اٹھے۔ رکن اسمبلی شیخ فیاض الدین نے وقفہ سوالات کے دوران دلچسپ سوال پوچھا کہ پاکستان میں گدھے بہت زیادہ ہو گئے انہیں بیرون ملک ایکسپورٹ کیا جائے۔ انہیں تین بار سوال دہرانا پڑا اور وزیر تجارت کو سمجھانے کیلئے گدھے کو ’’کھوتے‘‘ تک کہنا پڑا۔ سوال سمجھ آیا تو خرم دستگیر نے تجویز پر سنجیدگی سے غور کی یقین دہانی کرائی جس پر ایوان بھی قہقہوں سے گونج اٹھا۔ قبل ازیں وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی برآمدات کو چینلجز درپیش ہیں۔ مارکیٹ میں تنوع کی کمی ہے برآمدات کا 51 فیصد 6 ممالک اور خطوں تک محددو ہے۔ پاکستانی برآمدات کو علاقائی مارکیٹ تک رسائی میں مشکلات ہیں۔ وزیر تجارت نے انکشاف کیا کہ مالی سال 2015ء میں چین اور متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں مجموعی طور پر 13.71 فیصد اور 24.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین نے خام کپاس اوردھاگہ جوکہ پاکستان کی برآمدات کے اہم صفحہ پر مشتمل ہے، کو ذخیرہ کرنے کی پالیسی ترک کردی ہے۔ چین کی پالیسی میں تبدیلی دھاگے کی بین الاقوامی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، زیورات اور چاول کی برآمدات میں کمی سے متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستانی سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے جبکہ افغانستان سے سیمنٹ کی طلب تاجکستان کو منتقل ہوگئی ہے۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلال گوشت برآمد کیا جاتاہے جس کی وجہ سے عوام حرام گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کی کوشش کررہے ہیں اورساتھ ہی کوریا کے ساتھ اس سال کے آخر تک آزادانہ تجارت کے معاہدے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ کیا ہے اوربہت جلد انڈونیشنیا کو چاول برآمد کئے جائیں گے، 4 سالوں میں 40 ارب کے چاول برآمد کئے گئے ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ 50 سے زائد ممالک جن میں امریکہ بھی ہے، اداروں کے ساتھ تجارتی توازن مثبت ہے اور جی ایس پی پلیس میں بھی بہتری آئی ہے پاکستان کی برآمدات پہلے 110 بلین ڈالر برآمدات تھیں مگر اب 111 بلین ڈالر ہوچکی ہیں اور 66 بلین ڈالرز مثبت انداز نظر آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...