سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ ناکامی کی پاداش میں پانچ ماہ معطل رہنا پڑا. مگر بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج ہی غلط تھے. وہ ڈوپنگ میں ملوث تھے ہی نہیں چند روز قبل سری لنکن بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے اعلان کیا تھا کہ پریرا کے ڈوپنگ کیس پر بورڈ کے ایک کروڑ30 لاکھ روپے خرچ ہوئے جو آئی سی سی سے وصول کرینگے. آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واڈا کی منظور شدہ قطرلیب کی فائنڈنگز یا اسکے اثرات کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں. بلکہ لیب میں جو خرچہ ہوا ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ یہ رقم سری لنکا کب ادا کرے گا .تاریخی طور پر سری لنکا نے جب بھی آئی سی سی کو چیلنج کیا کامیابی سری لنکا ہی کا مقدر بنی.
آئی سی سی نے کوشل پریرا ڈوپنگ کیس پر آنے والے اخرجات ادا کرنے سے صاف انکار کردیا
May 17, 2016 | 17:06