اسلام آباد (سجاد ترین+ خبرنگار خصوصی) وزارت داخلہ نے پروموشن بورڈ کا اجلاس چار سال بعد 16مئی کو طلب کرکے آخری وقت پر ملتوی کردیا گیا۔ پروموشن کے منتظر افسران شدید مایوسی کا شکار ہیں چار سال بعد وزارت داخلہ نے پروموشن کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے سمری تیار کروائی اس سمری میں وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر کے من پسند شخص کا نام میرٹ پر نہیں آرہا تھا جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ترقی کے لیے دوبارہ سمری بنائی جائے جس میں وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر کے من پسند شخص کی پروموشن کو یقینی بنایا جائے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کے افسران شدید پریشان ہیں کہ جو شخص میرٹ پر نہ آئے اس کی سمری کس طرح بنائی جائے اسی وجہ سے وزارت داخلہ کے افسر اور اسلام آباد انتظامیہ میں محاذ آرائی شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ افسران میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے اور وزیرداخلہ سے اپیل کی ہے پروموشن بورڈ کا اجلاس جلد سے جلد بولا کر میرٹ پر افسران کو ترقی دی جائے۔
من پسند افسر کا نام لسٹ میں شامل نہ کرنے پر پروموشن بورڈ کا اجلاس ملتوی
May 17, 2017