ایک ارب60 کروڑ روپے کا رمضان پیکج منظور‘ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی ‘ گھی سمیت19 اشیا سستی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کے لئے ایک ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی۔ 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا، چینی، گھی، کھانے کا تیل، دال چنا، مسور، سفید چنا، بیسن، کھجور، چاول، چائے کی پتی اور مصالحہ جات شامل ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اپنے سٹورز پر دیگر 2400 آئٹمز پر بھی 5سے 10 فیصد تک ڈسکائونٹ دیں گے۔ ای سی سی نے یوریا کی برآمد کے لئے مقدار کی حد 0.3 ملین ٹن سے بڑھا کر 0.6 میٹرک ٹن کردی جبکہ برآمد کی میعاد 31 اکتوبر 2017ء تک بڑھا دی گئی۔ فنانس ڈویژن کی سمری پر 15 جولائی سے کاٹن کی درآمد پر جنرل سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کردی گئی۔ اس درآمد کا مقصد کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آٹے پر فی کلو 4روپے اور چینی پر فی کلو 5روپے سبسڈی دی جائے گی۔ گھی اور کوکنگ آئل پر 15,15 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ دال چنا پر 15روپے اور دال مونگ‘ دال ماش اور دال مسور پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان پیکج کے تحت سفید چنا ‘ بیسن پر فی کلو 15روپے اور کھجور پر 20روپے فی کلو جبکہ ٹوٹا چاول پر 10 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی۔ مشروبات کی 1500 ملی لٹر بوتل پر 15روپے جبکہ 800ملی لٹر بوتل پر 10روپے سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان پیکج پر عملدرآمد 22مئی سے شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...