لاہور( لیڈی رپورٹر)چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی نے کہاہے کہ آسیہ مسیح سمیت گستاخان رسول کو سرعام سزا دی جائے ،دنیا میں سب سے بڑی دہشت گردی ناموس رسالت پر حملہ ہے ،مسلمان اپنے پیغمبر ،نبی ¿مہربان کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میںاسلامی تحریک طلبہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے میں قاری نور احمد،ملک قدیر،محمد حفیظ دیگر دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا مسلمان تفحظ ناموس رسالت کیلئے اپنی جانیں قربان کرتے رہیں گے۔
مسلمان تحفظ ناموس رسالت کےلئے اپنی جانیں قربان کرتے رہیںگے ، غلام عباس صدیقی
May 17, 2017