لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بھٹی نے کہاہے کہ حافظ آباد تحریک انصاف کا گڑھ ہے ، ہمارا خاندان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم لیگ (ن) میں جانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا ، ہمارے کسی بزرگ سمیت کسی کے بھی مسلم لیگ ن سے رابطوں کی افواہیں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہاکہ ایسی افواہوں کا مقصد علاقہ میں سیاسی ساکھ متاثر کرنا ہے۔