پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (دستور) کا تین روزہ اجلاس 19 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا

May 17, 2017

لاہور (پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا تین روزہ اجلاس 19 سے21 مئی تک اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے آنے والے دو سالہ مندوبین اگلی مدت کے لئے صحافی برادری کی قیادت کا انتخاب کریں گے وفاقی انجمن صحافیان کی الیکشن کمیٹی کے مطابق پی ایف یو جے کی28 نشستوں کے لئے 105،ا میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ صدارت کے لیے11 نائب صدرکے لیے 19 اور جنرل سکرٹری کے عہدہ کے لیے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات 20 مئی تک واپس لیے جاسکیں گے جبکہ پولنگ21 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی ۔

مزیدخبریں