بنکاک(نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں دکاندار نے گاہکوں کو کچھ مختلف پیش کرنے کیلئے سورج کی شعاعوں سے کھانا پکانے کا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔ دکاندار ایک ہزار حرکت کرنیوالے شیشوں کی دیوار کے ذریعے سورج کی مجتمع شعاعوں کی شدید حدت مصالحہ لگے چکن پر ڈالتا ہے،جس سے صرف12منٹ کے اندر چکن پک کر تیار ہو جاتا ہے۔دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے چکن روسٹ کرنے کا یہ طریقہ استعمال کر رہا ہے،جب اس نے پہلی دفعہ یہ طریقہ استعمال کرنے کا سوچا تو بعض نے کہا کہ میں پاگل ہو گیا ہوں کہ اس طرح چکن روسٹ کرنا ممکن نہیں۔ مگر اب وہ کہتے ہیں کہ تم کچھ بھی کر سکتے ہو۔