خیرپور(صباح نیوز) خفیہ اداروں نے کامیاب کارروائی کے دوران شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ فوزیہ کو بازیاب کرالیا، طالبہ فوزیہ چنڑ 10 روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔گزشتہ روز خفیہ اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خیرپور کے قریب شاہ لطیف یونیورسٹی کی لاپتہ طالبہ فوزیہ کو بازیاب کرالیا، طالبہ فوزیہ چنڑ دس روز قبل لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق فوزیہ کو حساس اداروں کی جانب سے پولیس کے حوالے کیا گیا، پولیس فوزیہ کو عدالت میں پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ فوزیہ ایم اے فائنل کی طالبہ ہے جو پیپر دینے کے بعد گھر نہیں لوٹی تھی۔
خیرپور: خفیہ اداروں کی کارروائی یونیورسٹی کی لاپتہ طالبہ بازیاب
May 17, 2017