ایفی ڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ وقا ئع نگار) علی موسیٰ گیلانی کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت میں ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت میں پیش ہونے کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے۔ علی موسیٰ گیلانی نے عدالت میں پیش ہو کر مؤقف اپنایا امریکہ میں ہونے کے باعث گذشتہ سماعت پر پیش نہ ہو سکا۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے دونوں ملزم علی موسیٰ اور جاوید ملک کو 19 مئی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے علی موسیٰ گیلانی سمیت دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...