کراچی میں پولیس کی کار روائیاں ‘11ملزم گرفتار قبر سے بچے کی نعش غائب‘ سر مل گیا

کراچی(آن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ اور اندھی گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی چکر گوٹھ کے قبرستان سے دوسال کے بچے کی نعش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ پولیس کو اطلاع دینے پر جب قبرستان میں تلاشی کا عمل شروع ہوا تو بچے کا سر قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد ہوا۔ شور مچا تو پولیس نے گورکن سے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن