اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پی کے اسمبلی میں 23 نشستیں بڑھائی جائیں گی۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق فاٹا سے 18 عام نشستیں، چار خواتین اورایک غیر مسلم کیلئے ہوگی۔ خیبر پی کے کا نام ’’خیبر پختونخواہ بشمول وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات‘‘ ہو گا۔ 2023ء کے عام انتخابات میں فاٹا کی 23 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔