گلگت (اے این این) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے ایک قراداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے اور گوادر اور خاران میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کا 17 واں اجلاس سپیکر فدا محمد ناشاد کی صدارت میں شروع ہوا۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔