ایرانی اور افغان سرحد پر نگرانی مئوثر بنائی جائے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل سردار طارق امان کی ملاقات کی ہے، ملاقات میں موجودہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کویقینی بنانے میں سول آرمڈ فورسزکی کاوشیں اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور پوری قوم سول آرمڈ فورسز کے افسران اور جوانوں کی انتھک محنت اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سی پیک کے پیش نظر ایف سی کا کردارمزید اہمیت اختیار کر چکا ہے داخلی سکیورٹی سے متعلقہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے خصوصا ٹیکنالوجی کے موثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ ضروریات کو پورا کرنے، کارکردگی کی مزید بہتر ی اورنئے ونگز کے قیام کیلئے 80 ارب سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی موثر نگرانی، غیر قانونی انسانی آمد ورفت کی روک تھام، سمگلنگ سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان منگل کو سابق ایم این اے سردار سرفراز خان کی وفات پر تعزیت کیلئے اٹک کے گاؤں کھنڈا گئے۔وزیر داخلہ نے سردار سرفراز خان مرحوم کے صاحبزادے سردار شاہ نواز، انکے چچا سابق ایم این اے ملک عطا محمد خان، سابقہ ایم پی اے چکوال غلام عباس، سابقہ ایم پی اے ملک آصف سے افسوس کیا۔جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی کھنڈا آمد پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی۔ سابق آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ اور کور کمانڈر جنرل عمران بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ نے سردار سرفراز خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ ادا کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...