اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر نظر ثانی کی تجویز زیر غور ہے۔بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ترک کرنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے آئندہ جلاس میں اس پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے فرانس اور دیگر ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ناکامی نے الیکشن کمیشن کو بھی پریشان کر دیا ہے ،اس خد شے کا اظہار کیا جا رہا ہے بھارت ، روس اور دیگر ممالک کے ہیکرز پاکستان میںبھی انتخابی عمل سبوتاژ کر سکتے ہیں ، فرانس میں عام انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر ڈیٹا ہیک کیا گیا تھا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے انتخابی فہرستوں کا کمپیوٹرائزڈ نظام صوبائی سطح پر متعارف کرادیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت پلاننگ کمیٹی کا اہم اجلاس 18 مئی کو ہوگا چاروں صوبائی الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بجٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بائیو میٹرک مشین ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حصول کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ہیکرز کا خطرہ ‘الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں‘ بائیو میٹرک سسٹم پر نظرثانی کی تجویز
May 17, 2017