کراچی: انٹر کے پرچے آئوٹ ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ‘ بورڈ کا ملازم گرفتار

May 17, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے واٹس اپ پر آئوٹ ہونے پر سی ی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا سی ٹی ڈی کی ٹیم نے انٹر بورڈ کے دفتر میں چھاپہ مار کر نقل مافیا کے مرکزی ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔ شکیل انٹر بورڈ کا ملازم ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق انٹر بورڈ کی سیکرٹ برانچ کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں