لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سکواش چیمپئن شپ ءآج سے شروع ہو رہی ہے۔ گرلز سینئر، گرلز انڈر 19 اور گرلز انڈر 15 جبکہ بوائز انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق 17 اور 18 مئی کو کوالیفائنگ راﺅنڈ‘ مین راﺅنڈ 19 سے 22 مئی کو جبکہ فائنل 23 مئی کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق چیمپئن شپ میں بہترین سکواش کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے اس میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں 100 کے قریب بوائز اور 50 کے قریب گرلز کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ سیکرٹری شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ لیگ کی کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آیا ہے۔ اس چیمپئن شپ کے بعد ایف ایم سی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہوگا اوراس کے بعد لیگ کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔