ریسلنگ مقابلے آج سے شروع،خواتین سمیت 19غیر ملکیوں کی پاکستان آمد

لاہور+اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس + سپورٹس رپورٹر +وقائع نگار)پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں آج ریسلنگ کا میلہ سجے گا جس میں غیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی۔ یہ ریسلرز 19مئی کو لاہور اور21مئی کواسلام آباد میں ایکشن میں ہونگے۔پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر وہ کافی خوش ہیں،ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی جس کے لئے چار خواتین ریسلرز پاکستان آئی ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے۔ ریسلر بادشاہ خان کے سابق ایونٹ مینجر قمر چوہدری نے کہا کہ تفصیلات سامنے آئی تو انہیں گھر بھیج دیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ہونے والے میچز بھی فکس ہوسکتے ہیں۔ بکیز کا نیٹ ورک ابوظہبی سے کنٹرول کیا جاتا ہے، دبئی میں بھارتی ریسلرگریٹ کھالی کے ساتھ بادشاہ خان نے میچ فکس کیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فکسنگ ثابت کرنے کیلئے کافی مواد موجود ہے۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نجی کمپنی کی درخواست پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی پہلوانوں بادشاہ خان اور فلیش گارڈن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے پاکستان میں ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کے سابق ایونٹ آرگنائزراورنجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر حسین چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی کمپنی نے انٹرنیشنل ریسلرز کے ساتھ پاکستان میں پانچ سال تک کام کرنے کا خصوصی معاہدہ کیا۔جس کے تحت ریسلرز پاکستان میں صرف ان کی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے پابند ہیں مگر ان کی کمپنی کی جانب سے ریسلرز کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کرنے والے ایک ملازم شاہد الحق نے کمپنی ملازمت چھوڑ کر ریسلرز کے ساتھ خود ایونٹ آرگنائز کر لیا جو ان کی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے لہذا ان مقابلوں کو روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...