,سیالکوٹ: دریائے چناب میں پانی کے بہاﺅ میں اضافہ‘ آمد 46ہزار 194 کیوسک ہوگئی

سیالکوٹ (نامہ نگار) گرمی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہورہا ہے، پانی کی آمد بڑھ کر 46ہزار 194 کیوسک ہوگئی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہار ڈیم پر پانی روک رکھا ہے تاہم چار ماہ سے زائد عرصہ کے بعد اب دریائے چناب کے پانی میں اضافہہوا ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد رواں ماہ کے دوران اٹھارہ ہزار کیوسک سے بڑھ کر اب چھیالیس ہزار ایک سو چورانوے کیوسک تک پہنچ گئی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد پچاس ہزار دس کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے ہی آنے والے دو دیگر دریاﺅں دریائے مناور توی کا ایک ہزار دو سو چوراسی کیوسک پانی دوسرے دریا جموں توی کا اڑھائی ہزار بتیس کیوسک پانی بھی شامل ہے۔ ہیڈمرالہ سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک میں پندرہ ہزار کیوسک پانی اور دوسری نہر اپر چناب میں گیارہ ہزار دو سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن