راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) رمضان سستے بازاروں سے بےروزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں خصوصی اقدامات سے مہنگائی کے خاتمے کے لیے مستقل اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی راہنما راجہ مجاہد آفسر نے یوتھ ونگ گروپ سے گفتگو میں کیا۔ اس سے قبل انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی انتظامیہ کو کامیاب ایکسپو (نمائش) کے انعقاد پرمبارک باد دی ‘ سماجی‘ عوامی اور کاروباری حلقوں نے راجہ مجاہد افسر کو ایکسپو کی اختتامی تقریب میں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے بہترین خدمات پر شیلڈ وصول کرنے پر مبارک باد دی
رمضان سستے بازاروں سے مہنگائی،بےروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، راجہ مجاہد آفسر
May 17, 2017