کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ورکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے فضل الر حمن سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کنور نوید جمیل نے گزشتہ دنوں جے یو آئی کے رہنما و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور اس حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعابھی کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے یم کیو ایم کی جانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یقینا کسی فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مشرکہ مسئلہ ہے۔
متحدہ وفد ملاقات